سٹی 42: سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ تبادلہ۔
سی آئی اے شوٹر جمیل عرف جیلا کی گرفتاری کے لیے ٹاؤن شپ سے ملزمان کی گاڑی کا تعاقب کیا، ڈکیت جمیل عرف جیلا اور اس کے ساتھیوں نے واپڈا ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی
فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی گاڑی اور ڈاکوؤں کی گاڑی کو بھی فائر لگے ۔
اشتہاری ڈکیت جمیل عرف جیلا اور ساتھی واپڈا ٹاؤن کی گلیوں کا فاںٔدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ،ڈکیت شوٹر جمیل عرف جیلا اور اس ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے
ڈی ایس پی حسین حیدر کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیا جارہاہے ۔