پاک، چین وزرائے اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

27 Apr, 2023 | 06:37 PM

(ویب رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے  چین کے نومنتخب وزیراعظم لی کیانگ سے  ٹیلیفون پر  پہلے رابطہ کے دوران انہیں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی دوستی اور گرمجوش باہمی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس دوستی کو مزید مستحکم کریں  گے۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ اورسی پیک سمیت مختلف شعبوں میں شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر چین کی پاکستان کے لئے مسلسل حمایت پر پاکستانی عوام کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا۔  وزیراعظم لی کیانگ لوکل گورنمنٹ سے لے کر کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ میں مختلف حیثیتوں میں کام کرنے اور  وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائض ہونے تک انتہائی محنتی اور باصلاحیت شخصیت  کی حیثیت سے جانے جاتےہیں۔

مزیدخبریں