نجی ریسٹورنٹ کے قریب سے دو بچیاں اغوا

27 Apr, 2023 | 05:16 PM

(ویب رپورٹ) کراچی میں دو دریا نجی ریسٹورینٹ کے قریب سے 2 اور 3 سالہ عنابیہ اور بشری اغواء ہوگئیں۔ بچیاں عید کے تیسرے دن لاپتہ ہوئیں جو والد کے ساتھ ساحل پر پکنک منانے گئیں تھیں، پولیس نے تاخیر سے مقدمہ درج کیا ۔

کراچی کے ساحل سے دو کم عمر بچیاں مبینہ اغواء ہوگئیں۔ بچیوں کے والد نے بتایا عید کے تیسرے دن گھومنے گئے تھے۔

والد نے بتایا شام 5 بجے دو دریا پر ریسٹورینٹ کی کینٹن کے پاس پہنچے، میں بچوں کو کھلونے دلانے لگا، کھلونا خرید کر بچوں کو چلانا سیکھا رہا تھا اسی دوران ایک پٹھان لڑکا آیا اور اس نے کھلونا مجھ سے لیا اور کہا میں چلا کر دکھاتا ہوں اس نے مجھ سے کھلونا لیا اور کھلونا چلا کر آگے کی طرف پھینکا۔
کھلونے کے ساتھ موجود بچے کھلونےکے پیچھے بھاگے، میں ان بچوں کے پیچھے بھاگا،جیسے ہی واپس پلٹ کر آیا میری دونوں بیٹیاں غائب تھیں۔

بچیوں کے دادا نے بتایا درخشاں پولیس نے واقعے کے وقت مقدمہ درج نہ کیا، پولیس اسٹیشن بھی گئے پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا، کسی جاننے والے بڑے بندے کو کہہ کر پولیس کو کال کروائی پھر مقدمہ درج ہوا، اغوا ہونے والی عنابیہ اور بشری کی والدہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں