ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا  

Primeminister Shahbaz sharif ,Vote of confidence,City42
کیپشن: Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، گنتی مکمل ، 180 ارکان نے وزیر اعظم کی حمایت میں ووٹ دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے ملک میں افواہیں چل رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کی پارلیمان آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

 سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ۔اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو یہ ووٹ 181 ہوتے ۔ارکان نے ڈیسک بجا کر مبارکباد دی۔