ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن لگنے کی پیشگوئی

مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن لگنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ماسکو کے فلکیاتی مرکز نے دنیا کے کئی خطوں میں مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن لگنے کی پیشگوئی کردی۔ 

مرکز کی پریس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے "جمعہ 5 مئی 2023 کو دنیا کے کچھ خطوں کے باشندے چاند کا تقریباً مکمل گرہن کا مشاہدہ کریں گے۔"

بیان میں مزید کہا گیا کہ "گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا اور چاند زمین کے سائے میں تقریباً مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔ موسم صاف ہونے کی صورت میں اس کی شمالی ڈسک کا کنارہ عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔"

روس کی آبادی کے علاوہ انٹارکٹیکا، ایشیا کے بیشتر حصے، جنوب مشرقی یورپ، آسٹریلیا، افریقہ اور بحر اوقیانوس اور بحر ہند کے علاقوں کے باشندے 5 مئی کو ہونے والے چاند گرہن کے مظاہر کا مشاہدہ کر سکیں گے۔