مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

27 Apr, 2023 | 11:28 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں.

مریم نواز سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کے ذریعے جدہ سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں،مریم نواز کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، مریم نواز 11 اور 12 اپریل کی درمیانی رات کو لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں گزارا,مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں، جنید صفدر، عائشہ جنید، آصف مرزا، خدیجہ حفیظ، ماہ نور صفدر، ڈاکٹر عدنان، اسد خان،آصف حسین اور صائمہ فاروق سمیت دیگر مریم نوازکے ہمراہ واپس آئےہیں۔
 

مزیدخبریں