ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، روپیہ مزید کمزور ہوگیا

27 Apr, 2023 | 10:27 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈالر تیز رفتار کے ساتھ  تھرڈسینچری کی جانب گامزن،انٹر بینک میں مزید مہنگا ہوگیا ۔

 عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے،دوسرے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا،ڈالر 283.39 روپے سے بڑھ کر 283.50روپے پرپہنچ گیا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 25 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 125 کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں