کن تین افراد سے جان کا خطرہ ہے؟ عمران خان نے واضح بتادیا

27 Apr, 2023 | 09:57 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ بعینہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی وہ کرچکے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور ان کا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔

مزیدخبریں