ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کی اچھی خبریں ملیں گے۔15، 20 دن میں الیکشن کا راستہ نکلے گا یہ چاہے جتنی مرضی کابینہ بنالیں۔میرے پاس خبر ہے جس بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ الیکشن ہوجائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی کال سے پہلے مسئلے حل ہوجائیں گے۔الیکشن ملکی مفاد میں ہیں ،بڑی بات کہہ رہا ہوں اگر ہم نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔بڑی عید کے قریب قریب الیکشن ہوجائیں گے۔کچھ لوگ راستے میں رکاوٹ ہیں جنہیں سمجھانے میں وقت لگ جائے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ ہمیں کہتے تھے سیلیکٹڈ ہیں ہم کہتےہیں آپ سلیکیٹڈ بھی ہو اور امپورٹڈ بھی ہو۔یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کرائیں ہم کہتے تھے الیکشن وقت پر ہوں گے۔آج ہم کہتے ہیں الیکشن کراؤ یہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ آئی ا یم ایف کیساتھ انہوں نے جو معاہدہ کیا ہے ہوش اڑجائیں گے۔گیس اور گندم کا مسئلہ عمران خان حل کرنے جارہا تھا۔لندن ے بیٹھ کر 14 مرتبہ گالیاں دی گئیں۔گورجرانوالہ، جی ٹی روڈ پر گالیاں دی گئیں۔گالیاں دینے والے آسکتے ہیں تو عمران خان بھی آسکتا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بتایا میں نے عمران خان سے کہا آپ کو حکومت سے اس لئے نہیں اتارا گیا کہ دوبارہ لائیں۔آج بھی دوستوں سے کہا ہے کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں۔ عمران خان نے جس دن کال دی اندازہ لگا لیں کیا ہوسکتا ہے۔حالیہ مسائل کا واحد حل فوری الیکشن ہیں۔ عمران خان کی کال سےپہلے معاملات حل کرنے میں فائدہ ہے۔اگر خان نے کال دے دی تو پھر دمام دم مست قلندر ہوگا۔
شیخ رشید نے کہاکراچی میں چینی شہریوں کا جو واقعہ ہوا ہے وہ تشویش ناک ہے۔ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔موجودہ امپورٹڈ حکمران بھاگ جائیں گے ملک میں نہیں رہیں گے۔