آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے بُری خبر

27 Apr, 2022 | 08:38 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےعلاقائی اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال کےاختتام تک مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان میں مہنگائی 11 فیصد سے زیادہ رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی، اس سال مہنگائی کی شرح مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہے گی، مہنگائی اکتوبر 2021 کے تخمینے سے 3.4 فیصد زیادہ رہے گی۔آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دی ہے۔

مزیدخبریں