پولیس افسران کے تقررو تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

27 Apr, 2022 | 08:25 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)شہر کے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے احکامات جاری کر دیئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر وقار حسین بخاری پولیس لائنز سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا، سب انسپکٹر اسد عباس فیکٹری ایریا سے ایس ایچ او نشتر کالونی، سب انسپکٹر تیمور عباس شمالی چھاؤنی سے ایس ایچ او ستوکتلہ اور سب انسپکٹر احمد عثمان مجید ستوکتلہ سے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی تعینات کئے گئے ہیں۔

اسی طرح سے انسپکٹر زاہد نواز کاہنہ سے ایس ایچ او اسلام پورہ، انسپکٹر عابد حسین اسلام پورہ سے ایس ایچ او ہنجروال اور انسپکٹر یاسر عباس پولیس لائنز سے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی تعینات ہوئے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی انسپکٹر مقصود علی اور ایس ایچ او ہنجروال سب انسپکٹر محمد ندیم کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزیدخبریں