شاہد کپور نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

27 Apr, 2022 | 07:51 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) شاہد کپور کا شمار بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے،حال ہی میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھے پھر شادی ہوگئی اور اب بیوی بچے ہیں تو پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

 بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں تو اس کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو پیسے خود آپ کے پاس چل کر آئیں گے۔

 اداکار  نے مزید بتایا کہ والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بناتے ہیں۔

مزیدخبریں