ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کی فٹنس کا راز سامنے آگیا؛مداح حیران

شعیب ملک کی فٹنس کا راز سامنے آگیا؛مداح حیران
کیپشن: Shoaib Malik Video's
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا، شعیب ملک نے رمضان المبارک میں ٹف ورزش کرتے اپنی ویڈیوزانسٹاگرام پر شیئر کی جس کو 1 لکھ 24 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر 40 سالہ شعیب ملک نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، اس کی اہم وجہ بھی سامنے آگئی سوشل میڈیا پران کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، سابق کپتان نے ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، رمضان المبارک میں شعیب ملک کی تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹف قسم کی ورزش کررہے ہیں۔

سابق کپتان نے ایک ویڈیو کے کپشن میں لکھا کہ'کیا آپ سب رمضان میں ورزش کر رہے ہیں اور خود کو فٹ رکھتے ہیں؟ اپنی فٹنس روٹین شیئر کریں،شروع ہونے میں کبھی دیر نہیں ہوتی۔

ایک دوسری ویڈیو شیئر کرتے لکھا کہ 'اب سے ایک سال بعد آپ کی خواہش ہوگی کہ آپ نے آج ہی شروعات کی ہوتی، روزمرہ کی گنتی کریں۔ان کی اس ویڈیو کو 2 لکھ 30 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیوز کوان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں شعیب ملک کو مخاطب کرتے صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئےجارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer