شہریوں کے لئے پریشان کن خبر

27 Apr, 2022 | 05:35 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا۔
رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صارفین کا جینا دو بھر رکھا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال ایک ہزار چار سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے گرڈ سٹیشنز کو بند کر کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، سسٹم میں بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے صارفین کی قیمتی اشیاء جلنے کے بھی واقعات ہو رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کو نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی کو تین ہزار دو سو میگاواٹ تک رکھا گیا ہے جبکہ ڈیمانڈ چار ہزار چھ سو میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، اس طرح چودہ سو میگاواٹ کا شارٹفال غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سبب بن رہا ہے۔

مزیدخبریں