شہری کو تشدد کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

27 Apr, 2022 | 05:25 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)تشدد کر کے شہری کو قتل کرنے والا ملزم داتا دربار سے پکڑا گیا،مانگا منڈی پولیس نے بھی قتل کا ملزم دھر لیا۔

تشدد کر کے شہری کو قتل کرنے والا ملزم داتا دربار سے گرفتار کر لیا گیا،داتا دربار پولیس نے 24 گھنٹوں میں قاتل گرفتار کر لیا،ملزم عرفان نے ایک روز قبل اچھرہ میں نواز نامی شخص کو تشدد کر کے قتل کیا،ملزم عرفان موقع سے فرار ہو گیا جسکو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا۔ملزم عرفان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب مانگا منڈی پولیس نےقتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم فریاد گرفتار کر لیا۔ملزم ااظہر عباس نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل  کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا،ملزم ایک سال سے ننکانہ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں