سید عظمت: پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے 5 دن عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے 2مئی سے لے کر 6مئی تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔