بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

27 Apr, 2022 | 04:50 PM

Imran Fayyaz

 (راؤ دلشاد)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کااوور چار جنگ ،بغیرروٹ مرمٹ اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد سندھو نے دس ڈی کلاس پرائیویٹ بس اسٹینڈز آپریٹرز کو عید کے حوالےسے مراسلہ جاری کردیا،تمام ڈی کلاس بس اسٹینڈز آپریٹرز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ 

سیکرٹری آرٹی اے خالد سندھو نے ڈائیوو پاکستان ،نیازی ایکسپریس ، عبداللہ ٹریولز،رہبر ٹریولز کو مراسلہ جاری کردیا، نیوخان روڈ رنرز ،فیصل موورز ، سکائی ویز ،میاں ٹریولز ،موکل ٹریولز اور احمد ٹریولز کو بھی مراسلہ جاری کیاگیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے خالد سندھو نے کہاکہ عید کے موقع پر پانچ لاکھ سے زائد پردیسیوں کی آبائی اضلاع میں واپسی ہوتی ہے،صرف لاہور میں عید کے موقع پر دو ارب سے زائد کا ٹرانسپورٹ کا بزنس ہوتا ہے۔

اوور چار جنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوگا، خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کرینگے،ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرناہوگا،ٹرانسپورٹرز سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کے پابند ہونگے۔

مزیدخبریں