ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بارے پریشان کن خبر آگئی

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بارے پریشان کن خبر آگئی
کیپشن: javed hashmi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا،اہلخانہ نے جاوید ہاشمی کی صحتیابی کے لیے دعاوں کی اپیل کردی۔

تفصیلات کےمطابق سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے،مخدوم جاوید ہاشمی کی دل کی شریانیں بند ہیں جس پر ان کے دل کا آپریشن کل ہوگا۔جاوید ہاشمی کا آپریشن ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ہوگا۔

گزشتہ روز انہیں  ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کے لیےلایا گیاتھا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کےلیے ہسپتال آیا ہوں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کرتے مگر ان کے طرزِ حکومت نے اس کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer