ویب ڈیسک: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی حلف برداری پر بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے خوشی کااظہار کیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا وہ بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ بلاول بھٹو کی حلف برداری کے دن پر ان کی بہنیں بختاور بھٹو اور آصفہ بھی پر جوش ہیں۔
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں بلاول بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری پر بلاول کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کے بعد بلاول آج متحدہ حکومت میں پاکستان کے وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھا رہے ہیں۔
Congratulations to the youngest Foreign Minister in Pakistans history @BBhuttoZardari . The task is daunting, and the previous government have hurt our international standing but I have no doubt that you will make our country, party, and family proud. ???????? pic.twitter.com/LUEsMJBzx5
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) April 27, 2022
ان کا کہنا ہے ہمیں اس سے زیادہ کسی بات پر فخر نہیں ہو سکتا۔ بلاول پہلے سے ہی پارلیمنٹ میں مقبول ہیں اور وہ ہمیشہ اینی جمہوری اقدار پر قائم رہے ہیں۔
بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ وہ بھائی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنتے ہوئے دیکھنے کے لیے پر جوش ہیں۔