اب اور کوئی خواہش نہیں،  دعا زاہرہ کے والد کا بڑا اعلان

27 Apr, 2022 | 03:42 PM

 ویب ڈیسک : ، دعا ئے زاہرہ کے والد مہدی کاظمی  نے کہا ہے ماں باپ کا کم از کم اتنا حق تو ہوتا ہے اب کوشش کروں گا عدالت ایک ملاقات کرادے میری بیٹی سے ۔

 رپورٹ کے مطابق  مہدی کاظمی کاکہنا ہے کہ  وہ تمام دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ لاہورجاکر سیشن جج سے درخواست  کریں گے کہ وہ  بےشک وہ اپنے سامنے ہی مجھے بیٹی سے ملنے کا وقت دے دیں تاکہ اپنی بچی سے تھوڑی باتیں تو کرلوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ دعا سے پوچھوں گا کہ بیٹا آپ نے جو کیا سو کیا اب اگر آپ کسی دباؤ میں ہیں تو میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ دعا کے لیے جو کر سکا، میں کروں گا۔

دعا کے والد کا ظہیر احمد کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ظہیر احمد ایک شریف لڑکا ہو اور اس کے پیچھے کوئی گینگ نہ ہو۔ ظہیر احمد یہاں کا رہنے والا نہیں کل پہلی بار دیکھا تھا۔ البتہ دو تین دن اس لڑکے کے نام کے شواہد ملنا شروع ہوئے تھے جب انٹیلیجنس نے کلیش آف کیلنز نامی گیم کی جانچ شروع کی۔دعا نے ایک سال سے زائد یہ گیم کھیلا تھا اور وہ  پانچ سے چھ گھنٹے یہ گیم کھیلتی تھی۔

مزیدخبریں