عمران خان نے مولانا طارق جمیل کیساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

27 Apr, 2022 | 03:39 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف عوام کے مفاد کیلئے بنائی ،میرے خلاف پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو ہم حقیقی آزادی کے لیے دُعا کریں گے اور میں آج آپ کی تیاری کروانے آیا ہوں۔ صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ سب پاکستانی ملک کے لیے دُعا کریں۔ 27 رمضان المبارک کو مولانا طارق جمیل دُعا کرائیں گے۔ آپ نے رات 10بجے دعا میں شریک ہونا ہے، مولانا طارق جمیل ملک کی حقیقی آزادی کے لیے دعا کروائیں گے، لاہور کے کارکنوں کا آنے والے دنوں میں اہم رول ہے، آپ نے گلی ،محلوں میں لوگوں کے پاس جا کر تبلیغ کرنی ہے، لوگوں کو بتانا ہے کہ امریکا ہمیں فتح کیے بغیر ہمیں کنٹرول کرے گا۔

عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت سے امریکا ہمیں فتح کیے بغیر کنٹرول کرے گا، امریکا نے کہا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، حکومت کیخلاف پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئی، پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے، آپ کو آنے والےدنوں کا لائحہ عمل دینے کے لیے یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ یہ چوری کے پیسے کو بچانے کے لیے ملک کو غلام بنا دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خارجہ پالیسی صرف اپنی عوام کے مفاد میں بنائی اور سازش ہوئی۔ مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مزیدخبریں