ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی حکم کے بعد حمزہ شہبازخود میدان میں آگئے

حمزہ شہباز
کیپشن: Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عدالتی حکم کے بعد   مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  خود میدان میں آگئے، انہوں نے  گورنرپنجاب اورصدر مملکت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کیساتھ بہت کھلواڑ ہوگیا، اب تاریخ کوداغدار نہ کریں۔ہوش کے ناخن لیں ورنہ عوام آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صدرصاحب اورگورنر کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ آئین سب سے بڑا ہے انا چھوٹی ہے۔ گورنرپنجاب اورصدرتاریخ کوداغدار نہ کریں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میرے حلف نہ لینے کا ذمہ دارایک ہی شخص ہے جس نے آئین کوتوڑا ہے۔ وہ ترغیب دے رہا ہے کہ اداروں پرچڑھ دوڑو۔ عمران نیازی مجرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 ہفتے سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیراعلی نہیں ہے۔گورنراوروزیراعلی آئین کے تحت کام کریں عمران نیازی کی ذاتی غلامی نہ کریں۔

  

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor