ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہبازحلف برداری پر عدالتی حکم کے بعدگورنرپنجاب کا اہم اقدام

حمزہ شہبازحلف برداری پر عدالتی حکم کے بعدگورنرپنجاب کا اہم اقدام
کیپشن: Governor Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا اجلاس بلالیا۔

گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے وکلاء سے مشاورت کے لئے افطاری کے بعد اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ 25 دن سے پنجاب میں حکومت موجود نہیں، نو منتخب وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔

عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ آفس آج ہی عدالتی فیصلہ صدر اور گورنر کو بھیجے۔