ویب ڈیسک:جامعہ کراچی میں خودکش حملہ سے پہلے کیا ہوا ایک اور سی سی ٹی ویڈمنظرعام پرآگئی۔
نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش جامعہ کے اندر ڈیپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے۔ خودکش حملہ آور خاتون رکشہ سے اتر کر کچھ دور کھڑی ہوجاتی ہے۔ سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آور کے پاس جا کر کچھ بات کرتی ہے۔
بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پر آجاتی ہے۔ حملہ آور خاتون نے تقریباً 9 منٹ تک چینی شہریوں کی وین کا انتظار کیا۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ خودکش حملہ آور خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ تھی اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا اور ایم فل فرسٹ ایئر میں تھی، ممکنہ طور پر خاتون کو دھماکا خیز مواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا۔
انکامزیدکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں خودکش حملہ آور خاتون کو مطمئن دیکھا گیا ہے، گاڑی اور اس میں موجود غیر ملکی اساتذہ کی مکمل ریکی کی گئی تھی۔