انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا

27 Apr, 2022 | 11:03 AM

ویب ڈیسک:چین میں انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس سے 4 سال کا بچہ متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق چین نے برڈ فلو کی قسم H3N8 کی انسان میں پائے جانے کی تصدیق کی ہے، لیکن صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انسانوں میں بڑے پیمانے پر اس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔

H3N8 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شمالی امریکا میں پہلی بار آبی پرندوں میں پایا گیا تھا، جبکہ یہ گھوڑوں، کتوں اور مہروں کو متاثر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اس سے پہلے انسانوں میں اس کا کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وسطی ہینان صوبے میں رہنے والے ایک چار سالہ لڑکے کو اس ماہ کے شروع میں بخار اور دیگر علامات کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جس میں برڈ فلو کی پایا گیا۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کے خاندان نے گھر میں مرغیاں پالی تھیں اور جنگلی بطخوں کی آبادی والے علاقے میں رہتے تھے۔

کمیشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ مردہ یا بیمار پرندوں سے دور رہیں اور بخار یا سانس کی علامات کا فوری علاج کریں.

مزیدخبریں