ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےتاجر قائدین نے کمرکس لی، بڑا اعلان کردیا

لاہور کےتاجر قائدین نے کمرکس لی، بڑا اعلان کردیا
کیپشن: Traders
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجر رہنماوں بابر محمود، خالد پرویز، اشرف بھٹی اور نعیم میر نے تاجر برادری سے تاجر برادری سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل کردی،تاجر قائدین کہتے ہیں آکسیجن ماسک پہننے سے بہتر ہے تاجر برادری سرجیکل ماسک پہنے اور کاروبار کرے.

تفصیلات کے مطابق شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجر قائدین نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد  کے لئے ضلعی انتظامیہ، کمشنر، پولیس کی معاونت کرنے کی غرض سے کمر کس لی،صدر خدمت گروپ بابر محمود نے ہال روڈ، سمیت شہر بھر کی بزنس کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا انسانی جانوں اور معیشت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

اگر تاجر برادری نے احتیاط سے کام نہ لیا تو انسانی جانوں کے ضیاع کےساتھ ساتھ کاروبار سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے، تاجر قائدین اشرف بھٹی، نعیم میر اور خالد پرویز نے بھی ہاتھ جوڑ کر تاجروں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے اور حکومتی کوششوں کا ہاتھ بٹانے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھئے: تاجر برادری کا مون مارکیٹ مکمل بند رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ  کورونا کے حملوں کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تیسری لہر کے دوران لاہور میں54 افرادلقمہ اجل بن گئے۔شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے سے کورونا آئی سی یوز 93 فیصد تک بھر گئے ،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1278 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے822 کنفرم اور 456 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔277 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توملک بھر میں موذی کورونا وائرس کے باعث مزید 142 افراد جہان فانی سے کوچ کر گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer