جہانگیرترین گروپ کا وزیراعظم سےشہزاد اکبر کوہٹانے کا مطالبہ

27 Apr, 2021 | 11:14 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ارکان نے وزیراعظم سے شہزاد اکبر کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین گروپ کے اراکین کی ملاقات میں شہزاد اکبر کے خلاف پھٹ پڑے، اراکین نے وزیراعظم کو مشترکہ قرارداد پر مشتعمل خط دیا۔خط میں کہا گیا کہ 10 شوگر ملوں کو انکوائری کے لئے منتخب کیا گیا جن میں سے تین جہانگیر ترین کی ہیں ایک شریف فیملی اور ایک خسرو بختیار کی ملیں شامل ہیں،کارروائی جہانگیر ترین کے خلاف ہورہی ہے اومنی گروپ اور ہمایوں اختر فیملی کی کسی جگہ خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ اجلاس میں بتایا تھا کہ کے ڈی ڈبلیو کے اکاؤنٹس میں بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں لیکن ترین کی تین ملوں کے فرانزک آڈٹ میں کوئی سیکرٹ اکاؤنٹ یا ڈبل انٹری سامنے نہیں آئی، اراکین نے وزیراعظم کو کہا کہ شہزاد اکبر نے 27 جولائی 2020 کو کہا کہ انکوائری کمیشن نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شواہد حاصل کئے ہیں اور یہ شواہد ایف آئی اے کے سپرد کئے جائیں گے،لیکن ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھئے: جہانگیر ترین گروپ کی عمران خان سےکل اہم ملاقات متوقع

اراکین نے کہا کہ خسرو فیملی کی ملوں کے ساتھ دوستانہ سلوک رکھا جارہا ہے،شہباز شریف کے خلاف ایک جبکہ ترین ان کے بچوں اور ملازمین پر تین مقدمات درج کئے گئے،اراکین نے کہا کہ جہانگیر ترین کا تمام لین دین مکمل طور پر کاروباری ہے، ایف آئی اے کا اس سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔

جہانگیرترین گروپ کے اراکین کا مزید کہناتھا کہ جے ڈی ڈبلیو کے کسی شراکت دار نے کبھی کسی بے ضابطگی کی شکایت نہیں کی،ایف آئی اے جے ڈی ڈبلیو کے خلاف کسی شکایت پر نہیں بلکہ شہزاد اکبر کے ایما پر ازخود نوٹس کے تحت کارروائی کی۔

مزیدخبریں