عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟فواد چودھری نے بتادیا

27 Apr, 2021 | 09:14 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر  بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی،عیدالفطر پر چھٹیوں کے بارے فواد چوہدری نے کہا کہ اس بار5 چھٹیاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اس بار عیدالفطر پر چھٹیوں کے حوالے سےمختلف چہ مگوئیاں کی جاری ہیں کہ 6 ہوں گی،7 ہوں گی، سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں بتایاگیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 13 سے 17 مئی تک ہوں گی،وزارت داخلہ ن نے اس ںوٹی فکیشن بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا  ںوٹی فکیشن جعلی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر 5 چھٹیاں ملیں گی،فواد چودھری کاکہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے، عیدالفطر کی تعطیلات کتنی ہوں گی اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: 13 سے 17 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں؟وزارت داخلہ نے وضاحت کردی

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت نے عید الفطر   پر 6 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمراور قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، کورونا کے پھیلاؤ کی اضافے کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہناتھا کہ بیماری میں اضافہ ان شہروں میں موجود ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بارے میں حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔

مزیدخبریں