ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پردیسیوں کیلئے بری خبر، عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا اعلان

پردیسیوں کیلئے بری خبر، عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار، شرخ اموات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،حالات سنگین ہونے پر حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ اس بار عیدالفطر کی تعطیلات پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھی جائے گی، اسحوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس بار پرگھروں سے دور دوسرے شہروں میں کام کرنے والے پردیسیوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا،مہلک وائرس کے بڑھتے ہوئے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں، حکومت نے اس بار عیدالفطر پر ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس بار پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی،اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نئی گائیڈلائنز کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

حالات مزید خراب ہونے پر یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کیا گیا،جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات پر کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو ہرممکن یقینی بنایاجائے گا اور  اعتکاف ،شب قدر ،جمعہ اور نماز عید میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید پڑھئے: بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کا لاہور میں داخلہ بند

 8 مئی سے 16 مئی تک تمام تفریحی و پبلک مقامات بند رہیں گے، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ عید کی چھٹیوں میں بند رہے گی،تمام ، ریسٹورانٹس ، ہوٹلز اور شاپنگ مال بھی بند رہیں گے۔دوسری جانب مری، گلیات، سوات، کلام، ساحل اور ناردرن ایریاز بند رہیں گے۔گلگت بلتستان میں رہنے والوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں شاپنگ مالز بھی مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ عید کے دنوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کمشنر لاہور نے دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیاتھا،کیپٹن( ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخلہ یا اخراج مکمل بند ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer