سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولز عید االفطر تک بند رکھنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا.
سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، 29 اپریل 2021 سے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے، کورونا کے باعث سرکاری ونجی سکولز عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتےکیسز،15 جون تک تمام امتحانات ملتوی
NOTIFICATION:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 27, 2021
All Public and Private Schools in Punjab to be closed starting April 29, 2021 till Eid due to conditions of COVID 19. No exceptions. pic.twitter.com/7GRuGs42Bz
دوسری جانب اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن اور کروڑوں کے واجبات کی واپس ادائیگی کا معاملہ، اساتذہ نے ٹائم سکیل پروموشن غیر قانونی قرار دینے پر سرکاری رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اساتذہ نے وائس چانسلر سے ٹائم سکیل پرموشن دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹائم سکیل پرموشن اور مراعات کے وصولی کیلئے اساتذہ کے حلف نامے نکال لیئے، اساتذہ نے حلف دیا تھا کہ اگر حکومت نے ٹائم سکیل پرموشن واپس لی تو اساتذہ تمام مراعات واپس کریں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ فنانس نے تمام جامعات میں اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر چند روز قبل ٹائم سکیل پروموشن واپس لے لی تھی، یونیورسٹی اساتذہ غیر قانونی ٹائم سکیل پروموشن لے کر کروڑوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔