ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے عید سے پہلے ڈبل مزے

سرکاری ملازمین کے عید سے پہلے ڈبل مزے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے عیدالفطر پر مشروط بونس دینے کا اعلان کر دیا، کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران وملازمین کس بونس نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے غیر حاضر اور زیرالتواء محکمانہ انکوائریز کے حامل افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

اسی طرح گریڈ پانچ سے بیس تک کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائیگی جبکہ کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو کمپنی کے قوانین کے مطابق بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔