ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے چاند سے متعلق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان

chairman royat e hilal committee
کیپشن: chairman royat e hilal committee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی یکساں رمضان و عیدین کے لئے سرگرم ہے، میڈیا رمضان و عیدین کی رویت یا چاند دیکھنے سے متعلق پشین گوئیوں سے اجتناب کریں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں رویت ہلال کمیٹی چیئرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی اتحاد و وحدت کا ایک عظیم مرکز ہے، رویت ہلال کمیٹی کے بغیر میڈیا اور اخبارات چاند دیکھنے سے متعلق خبروں سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: روزے 29 ہوں گے یا 30، عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ چاند کی رویت پر کسی بھی قسم کی پشین گوئی اور قبل از وقت تبصروں سے اجتناب کیا جائے، مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پر اعتماد رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے رمضان المبار ک کے چاند کا اعلان ملک بھر میں ایک دن ہوا۔ ایسے ہی عید کے چاند کا اعلان بھی ایک دن ہی کیا  جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer