اب چینی، گھی نہیں ملے گا، شہری نئی مشکل میں پھنس گئے

27 Apr, 2021 | 04:58 PM

Arslan Sheikh

شہزاد خان ابدالی: شہر بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ،گھی اور آئل کی مشروط فروخت کو شہریوں نے مسترد کردیا۔ روزہ دار غریب صارفین کہتے ہیں دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے کی صورت میں آئل، گھی اور چینی کا حصول مضحکہ خیر ہے.

ایک جانب رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کیلئے طویل قطاریں تو دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی مشروط فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی مشروط فروخت کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شہری کہتے ہیں کہ چینی، گھی اور آئل کیلئے دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے کی شرط مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صارفین یوٹیلٹی سٹورز پر آتے ہیں ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے وہ چینی،گھی اور آئل کیساتھ ہر مرتبہ دیگر سودا سلف بھی خریدیں اور اس کے کیلئے شرط کو ختم کیا جائے۔

دوسری جانب ماہ مبارک کا پہلا عشرہ گزر گیا لیکن شہر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں شہریوں کی مشکلات کم نا ہو سکیں. وحدت کالونی رمضان بازار میں چینی کی خریداری کے لئے لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ اس دوران عملہ غائب رہا. شہری چینی کی خریداری کے لئے طویل انتظار کرنے پر مجبور ہوکر انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے .شہریوں کا کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں لائنوں میں لگے ہیں جبکہ عملے کو کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی کوئی تعاون کیلئے تیار ہے۔

 

مزیدخبریں