عدالت نے نائب صدر لاہور بار کا لائسنس معطل کردیا

27 Apr, 2021 | 03:38 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:وکلا کی جعلی ڈگریوں  سےمتعلق  کیس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدر لاہور بار عرفان احمدکچھی کالائسنس معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نےوکلا کی جعلی ڈگریوں  سےمتعلق  کیس  کی سماعت کی، پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور بار کے نائب صدر عرفان احمد کچھی کی ڈگری پنجاب  یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نےمنسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔

 نائب صدر لاہور بار عرفان احمد کچھی کےوکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ  پنجاب یونیورسٹی نے عرفان احمد کچھی کو سنے بغیر انکی ڈگری منسوخ کرنے کی سفارش کی ، پنجاب یونیورسٹی کےحتمی فیصلے تک انکاوکالت لائسنس معطل نہ کیا جائے ۔ وکلا کی1999 سےاب تک ڈگریوں کی تصدیق کے لئے مہلت دی جائے ۔

پنجاب یونیورسٹی  کےوکیل بتایاکہ عدالت نے صوبہ بھر کی تحصیل اور ڈسٹرکٹ  بار ایسوسی ایشنزکے5سال سےجیتنےاور ہارنے والے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے رکھا تھا۔

مزیدخبریں