ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے نیا ٹیکس لگنے سے بچ گئے

Tax
کیپشن: Tax
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہوریئے نیا ٹیکس لگنے سے بچ گئے، ماس ٹرانزٹ سروسز پر سبسڈی کا دباؤ کم کرنے کے لیے لاہوریوں پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

اورنج ٹرین، میٹرو بس اور فیڈر بسوں پر حکومت پنجاب سالانہ 18 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو آئے روز مالی دباؤ اور وسائل کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی طرز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہریوں سے گاڑیوں پر ماس ٹرانزٹ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے، شہریوں سے ہر نئی گاڑی کی رجسٹریشن پر دیگر ٹیکسز کیساتھ ماس ٹرانزاٹ ٹیکس وصول کیا جانا تھا۔ 

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے اس ٹیکس کی مد میں وصول ہونے والی رقم سے ماس ٹرانزاٹ پر دی جانے والی حکومتی سبسڈی کو کم کرنے میں مدد ملنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ایوان وزیر اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر آرمل ایم سی کمیٹی نے یہ تجویز مسترد کردی ہے اور اس کی اصل وجہ شہریوں پر ٹیکس دباؤ کم کرنا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب  نے ایل ڈی اے کو اورنج لائن منصوبے کی اونر شپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو منتقل کرنے کا حکم دیدیا،حکومت پنجاب کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے کے مطابق اورنج لائن منصوبہ دوہزار بیس میں مکمل ہوگیا تھا ، منصوبے کی سروسز ، سول سٹرکچر تاحال ایل ڈی اے کے پاس ہے۔ اورنج لائن منصوبہ دوہزار پندرہ میں شروع کیا گیا تھا جبکہ تاخیر کے ساتھ دوہزار بیس میں مکمل ہوا ۔ ستائیس کلومیٹر طویل اورنج لائن ٹریک اور اسٹیشنز کی اونر شپ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نہیں ملی ہے ۔ منصوبے کے سول کنٹریکٹ کو کلوز کرنے کے لئے ہینڈنگ اوور پراسیس مکمل کرنا لازم ہے ۔