سٹی 42:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ,مزدوروں کم سے کم ماہانہ اجرت میں2ہزار روپےکااضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مزدوروں کم سے کم ماہانہ اجرت میں2ہزار روپےکااضافہ کردیا گیا، جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ کم از کم ا جرت 17500 سے بڑھا کر 19500 کر دی گئی ہے جس کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سےہو گا۔؎
پنجاب مینیمم ویجز بورڈ ن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق روزانہ کی کم از کم روزانہ اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے،سٹیک ہولڈرز کو1 ماہ میں تجاویز اور اعتراضات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔