سٹی42: کورونا وائرس کی وجہ سے این سی او سی نے پابندیوں میں توسیع کر دی گئی، جس کے باعث رواں سال عیدالفطر بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔
کورونا وائرس کے بڑھتے خدشہ کے پیش نظر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی عید کی چھٹیوں میں کوئی سیر و تفریح نہیں ہو گی۔ لاہور میں 8 سے16 مئی تک تمام تفریحی و پبلک مقامات بند رہیں گے۔ عید کی چھٹیوں میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے جبکہ ایک سے دوسرے شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں لوگوں کی جانب سے تاریخی مقامات کا رخ کر لیا جاتا ہے اور اسے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی مقامات جن میں مری، سوات،کلام یا ساحل سمندر بھی تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے گا اور ان کی جانب جانے والے راستے بھی بند رکھے جائیں گئے۔ تمام ریسٹورانٹس، ہوٹلز اور شاپنگ مال بھی بند رہیں گے۔
وزارت داخلہ کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں بھی اسی میں شامل ہونگی جبکہ اس دوران گھروں میں محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا یقینی بنایا جائے۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ ملک بھر کے ہوم سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسروں کو جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی مزید پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر بچوں کیلئے انتہائی خطرناک
کورونا کے حملوں کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تیسری لہر کے دوران لاہور میں54 افرادلقمہ اجل بن گئے۔شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے سے کورونا آئی سی یوز 93 فیصد تک بھر گئے ۔
سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1278 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے822 کنفرم اور 456 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔277 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیںوینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توملک بھر میں موذی کورونا وائرس کے باعث مزید 142 افراد جہان فانی سے کوچ کر گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو گئی ہے۔