ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ خان نے فلک شبیر کے پہلے پرپوزل سے انکار کی وجہ بتادی

Sarah and Falak Shabbir
کیپشن: Sarah Falak Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےگلوکار فلک شبیر کا پرپوزل ریجیکٹ کر دیا تھا کیوں کہ وہ اپنے والدین کی رضامندی سے شادی  کرنا چاہتی تھیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ سال جنوری میں فلک شبیر سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں تھی، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔
حال ہی میں ہونے والے ایک انٹرویو میں سارہ خان سے ان کی شادی سے پہلے کے معالات پر بات کی گئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی اور فلک کی شادی ایسی ہی تھی جیسا کہ ہمارے پاکستانی گھرانوں میں کی جاتی ہے۔ شادی سے قبل نہ فلک شبیر سے کبھی ملاقات ہوئی تھی اور نہ ہی کوئی بات چیت تھی اور ہماری شادی ایک سادہ سی شادی تھی۔

یہ بھی مزید پڑھیں: سارہ خان امید سے ہیں،شوہر نے خاکہ شیئر کردیا

سارہ خان نے بتایا کہ فلک شبیر نے انہیں ایک پروگرام کے دوران شادی کیلئے پرپوز کیا تھا لیکن انہوں نے فلک کا پرپوزل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کرنا ہی نہیں چاہتی ہیں۔ سارہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والدین سے فلک شبیر کے پرپوزل کی بات کی اور اس طرح شادی کی بات آگے بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی اولاد کے لئے جو کرتے ہیں وہ اچھا ہوتا ہے اور ایسا ہی ہوا انہوں نے اپنے والد کی رضا مندی سے شادی کی تھی۔ آج وہ بہت خوشحال زندگی بسر کر رہی ہیں اور فلک شبیر بطور شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔