عامر لیاقت نے تیسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

27 Apr, 2021 | 01:48 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ایم این اے اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر  گزشتہ چند روز سےعامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں, ہانیہ خان نامی خاتون  نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں، اس خاتون نے عامر لیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ہماری فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ہماری محبت اور شادی کے خلاف ایک مہم شروع کر دی۔عامر کی بے وفائی پر میں اس قدر دلبرداشتہ ہوں کہ میں نے چار بار خودکشی کی کوشش کی ،عامر لیاقت کے کہنے پر میں نے اپنی والدہ اور والد پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہاچھوڑ دیا ۔

عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا ’’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔‘‘

واضح رہے کہ طوبیٰ عامر سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبچے ہیں اور سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

مزیدخبریں