ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں سے نجات کے لئے نیا پلان تشکیل

 آوارہ کتوں سے نجات کے لئے نیا پلان تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے آوارہ کتوں کو مارنے سے روک دیا ہے,آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی نسل کشی کی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے آوارہ کتوں کو مارنے سے روکتے ہوئے آوارہ کتوں کی ان کی نسل کشی کی ہدایت کر دی۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے جبکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ ، محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ بلدیات نے اس پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔
 حکومت پنجاب نے تمام ڈی دی کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ آوارہ کتوں کو ناکارہ کر کے ان کی نسل کشی کی جائے گی۔محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو سٹاک آوارہ کتوں کو ناکارہ کرنے کا کام کرے گا۔حکومت پنجاب نے محکمہ بلدیات کے اس سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی  ہے۔
 واضح رہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔گزشتہ برس کے دوران کتے کاٹے کے 15 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہی شہری جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے آوارہ کتوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں تاہم اب شہریوں کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لئے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو سٹاک آوارہ کتوں کو ناکارہ کرنے کا کام کرے گا تاکہ آوارہ کتوں کی نسل کشی ہو سکے۔