28روز کی بندش کے بعد اورنج لائن ٹرین چل پڑی

27 Apr, 2021 | 11:37 AM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: اورنج لائن ٹرین کو 28 روز بندش کے بعد بحال کر دیا گیا۔

لاہورشہر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اورنج لائن کو بند کیا گیا تھا، ٹرین کے بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، ٹرین 30 مارچ کو بند کی گئی تھی جو کہ آج اٹھائیس روز  بعد بحال ی گئی ہیں، محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام ایس و پیز کے مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین کو بحال کیا گیاہے۔

 شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بنا ماسک سفر سے گریز کریں، فاصلے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے اور اس کا خیال رکھے کیونکہ آپ سے اور بھی بہت سی زندگیاں منسلک ہیں۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نےایل ڈی اے کو اورنج لائن منصوبے کی اونر شپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو منتقل کرنےکاحکم دے دیا۔ پنجاب حکومت  کےمحکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سےڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ  ارسال کیا گیا جس میں  مراسلے کے مطابق اورنج لائن منصوبے کی اونر شپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو منتقل کرنے کےاحکامات دیئےگئے کیو ں کہ اورنج لائن منصوبہ دوہزار بیس میں مکمل ہوگیا تھا۔

منصوبے کی سروسز ،سول سٹرکچر تاحال ایل ڈی اے کے پاس ہے۔اورنج لائن منصوبہ دوہزار پندرہ میں شروع کیا گیا تھا جبکہ تاخیرکےساتھ دوہزاربیس میں مکمل ہوا۔ 27کلومیٹرطویل اورنج لائن ٹریک اور اسٹیشنز کی اونر شپ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نہیں ملی تھی ۔منصوبے کے سول کنٹریکٹ  کوکلوز کرنےکےلئےہینڈنگ اوورپراسیس مکمل کرنا لازم ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ریکارڈ منتقلی کا حکم دے دیا گیاہے۔

مزیدخبریں