کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پولیس اِن ایکشن

27 Apr, 2021 | 10:44 AM

Ibrar Ahmad

عرفان ملک: کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پولیس اِن ایکشن،24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 239مقدمات،ماسک استعمال نہ کرنےوالےافرادکےخلاف205مقدمات درج کیےگئے.

  تفصیلات کےمطابق  کوروناوائرس  کی تیسری لہر کے دوران  لاہور پولیس حکومت کی جانب سے سے جاری کیےگئے ایس اوپیز پرعملدآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی کےمطابق گزشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 239مقدمات درج  کیےگئے،ماسک استعمال نہ کرنے والے افرادکےخلاف 205مقدمات درج،سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کرنےپر34مقدمات درج  کیےگئے،27مارچ سےجاری کریک ڈاؤن کےدوران ابتک2090مقدمات درج کیے گئے،ماسک نہ پہننے پر 1234جبکہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر856مقدمات درج کیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی کا کہنا ہےکہ کورونا وبا کےپیش نظرپولیس کے حفاظتی اقدامات لوگوں کی صحت کاتحفظ یقینی بنانےکے لئے ہیں،کاروبار کیلئےحکومت کی طرف سے جاری اوقات کار پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب  بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنےپرچالان کاسلسلہ جاری، اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار گاڑیوں،موٹرسائیکلز کوچالان ٹکٹس جاری، 13 مقدمات بھی درج کیےگئے ہیں۔50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پبلک ٹرانسپورٹرز کےخلاف 13 مقدمات درج کرنےکےساتھ 1278 گاڑیاں بھی بند کیں گئیں ہیں۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 32 ہزار موٹرسائیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، 13 ہزار سے زائد کاروں کو چالان بھی چالان ٹکٹ جاری

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کاکہناہے کہ ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالان ہوں گے، چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
 

مزیدخبریں