(جنید ریاض)سنگل نیشنل کریکولم پر سرکاری ونجی سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دینے کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو تربیت دینے کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، اب اساتذہ ٹریننر بننے کیلئے 2 مئی تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے ۔ امیدوار ماسٹر ٹریننر بننے کیلئے درخواستیں قائداعظم اکیڈمی ترقی و تعلیم میں جمع کرواسکیں گے۔اس سے قبل درخواستیں جمع کروانے کیلئے 28 اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
یکساں قومی نصاب پر تربیت دینے کیلئے 1716 اساتذہ کو ماسٹر ٹریننرز بنایا جائے گا۔ماسٹر ڈگری ہولڈرز اور انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔1716 ماسٹر ٹریننرز اپنے اضلاع میں سرکاری ونجی سکولوں میں یکساں قوم نصاب پر اساتذہ کو تربیت دیں گے۔
اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری
27 Apr, 2021 | 09:38 AM