خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر چھاگئیں

27 Apr, 2021 | 09:38 AM

Sughra Afzal

رائل پارک (زین مدنی) معصوم چہرہ اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اداکاری کی دنیا کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود ہانیہ عامر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے، انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد ہانیہ عامر بھی پاکستان کی ان اداکارائوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں، ہانیہ عامر کے انسٹاگرام  اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت ان کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد ایک ہزار 511 ہیں جن میں ان کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 334 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر مقبول اداکاراں کی فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.6 ملین ہے، دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.4 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں