(زاہد چوہدری) شہر میں کورونا کے وار جاری، لاہور میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1261 ہوگئی۔ 44روز میں ابتک کل 84 افراد کوروناکاشکارہوکرجان کی بازی ہارچکےہیں۔
ملک میں کورونا سے مزید 15 اموات، ہلاکتیں 292 اور مجموعی کیسز 13943 تک پہنچ گئے، آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے 625 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 80 نئے کیس آنے سے تعداد 5526 ہو گئی۔ پنجاب سے آج کورونا کے مزید 80 مریض سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
لاہورمیں کورونا وائرس کے 1261 کنفرم مریض ہیں ، جن میں ابتک1183افراد صحت یاب ہو چکے جب کہ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق 768 زائرین،1923رائیونڈسےمنسلک افراد میں وائرس کی تصدیق، 44روز میں اب تک کل 84افراد کوروناکاشکارہوکرجان کی بازی ہارچکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک کل 71726 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔
طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔