فضائی آپریشن بندش میں 15مئی تک توسیع

27 Apr, 2020 | 09:21 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) حکومت نےفضائی آپریشن بندش میں 15مئی تک توسیع کردی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بضابطہ نوٹم جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سےجاری نوٹم کےمطابق پاکستان آنے اورجانے والی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ رہیں گی،،فلائٹ شیڈول بندش میں 15 مئی تک توسیع ہوگی ، اس دوران خصوصی اجازت کی حامل پروازیں ہی آپریٹ کی جا سکیں گی،،کارگواورسفارت خانےکی جانب سےاجازت کی حامل پروازوں کو اجازت ہوگئی، پاکستان آنے والی تمام پروازوں کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کرنا ہو گا۔

سی اے اے نے حکومتی احکامات کے بعد متعلقہ نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاوں اورکارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہو گی۔پاکستان میں ابھی تک کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

مزیدخبریں