ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج بارہویں روزبھی جاری

گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج بارہویں روزبھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)گرینڈہیلتھ الائنس کا سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ میں احتجاج بارہویں روزبھی جاری، چئیرمین گرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹرسلمان حسیب نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ اس وقت پورےپنجاب میں30فیصدسےزیادہ ہیلتھ پروفیشنلزکوروناوائرس کا شکار ہو چکےہیں ۔
پریس کانفرنس سےپہلےڈاکٹرزنےمحکمےسےنکل کرریلی کی شکل میں کوئنزروڈپرمظاہرہ کیااورصوبائی وزیرِصحت ڈاکٹریاسمین راشدکےخلاف خوب نعرے بازی کی۔ڈاکٹرسلمان حسیب کاکہناہےکہ حکومت نےصحافی کیلئےجس ریلیف پیکج کااعلان کیاوہ انتہائی تضحیک امیزہےاوروہ مطالبہ کرتےہیں کہ فوری ہرصحافی کےلئےریلیف پیکج کااعلان کیاجائے۔

انہوں نےکہاکہ اس وقت پورےپنجاب میں30فیصدسےزیادہ ہیلتھ پروفیشنلزکوروناوائرس کاشکارہوچکےہیں ۔ پریس کانفرنس میں کوروناوائرس سےشہیدہونےوالےڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کیاگیا، ڈاکٹرسلمان حسیب کاکہناتھاکہ حفاظتی سامان نہ ملنے سےموت ہوناقتل کرنےکےمترادف ہےاورحکومت محکمہ صحت کےاراکین کاقتل کررہی ہے۔

ڈاکٹرسلمان حسیب نےبتایاکہ حکومت کوروناسےشہیدہونےوالےڈاکٹرزکوچھپا رہی ہےاورپنجاب واحد صوبہ ہےجہاں ہیلتھ پروفیشنلزاورحکومت ایک پیج پرنہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer