"شیخ رشید کی سیاست ایکسپائر ہوچکی ہے"

27 Apr, 2020 | 09:04 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری میں نیب لاہور میں پیش، جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی پیش گوئی اور سیاست ایکسپائر ہوچکی ہے۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں لیگی رہنما جاوید لطیف کو طلب کیا، جس پر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کس کس کو کب گرفتار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا اگر پھر بھی حکومت کے مسائل حل نہ ہوئے تو نواز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کریں گے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ شیخ رشید کی پیش گوئی اور سیاست ایکسپائرہوچکی ہے۔

میاں جاوید لطیف کے مطابق نیب کو تمام تر اثاثہ جات کی تفصیلات پہلے سے فراہم کردی ہیں۔ نیب حکام آئندہ بھی جب بلائیں گےضرور حاضر ہونگا۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے تمام اثاثوں کے ریکارڈ سمیت 4 فروری کو طلب کیا تھا۔  نیب ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ کے نام کڑوروں روپے کے اثاثے ہیں، جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد اثاثہ جات بتائے، نیب کو موصول شواہد کے مطابق انکی اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے۔

جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے، سورس آف انکم اور اثاثے بنانے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا پوچھا گیا تھا، جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت مانگی تھی۔ 

مزیدخبریں