ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر متفرق درخواست میں رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اورذخیرہ اندوزی بھی کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے قانون بھی متعارف کرایا ہے، لیکن اس قانون کے ذریعےکارروائی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی آئین کی نفی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔