گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون

27 Apr, 2020 | 07:30 PM

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون، دو لاکھ 45ہزار کے جرمانے ،30زیر حراست ،30گرانفروشی کرنیوالوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال، اے ڈی سی آر اصغر جوئیہ ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 540 انسپکشنز کیں،109 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی، جس پر 02 لاکھ 45 ہزار 5سو روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرنے پر 30 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا، 30 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیاجبکہ تین کوجیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں سختی کرنے، منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

علاوه ازیں صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور دانش افضال کے شہر کی مختلف مارکیٹوں کے دورے,اے سی سٹی تبریز مری، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے سمن آباد، راوی، اقبال ٹاؤن اور شادمان کی مارکیٹوں کے دورے کیے جہاں پھلوں و سبزیوں کی زائد قیمت وصول کرنے والے دکان داروں اور ریڑھی والوں کو سخت وارننگ دی گئی.

سرکاری نرخ نامے کو نمایاں جگہ پر لگانے کی ہدایات کی گئیں جبکہ احترام رمضان آرڈیننس اور سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر بھی کاروائی کی گئی،شاہدرہ میں احترام رمضان آرڈیننس اور دفعہ 144 کی خلاف ورذی پر 21 ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا.

خیال رہے کہ رمضان آتے ہی گراں فروشوں اورمنافع خوروں نے نیکیاں جمع کرنے کی بجائے لوگوں کی جیبیں خالی کرنا شروع کردیں۔ ماہ رمضان میں سکنجین اورفروٹ چاٹ بنانا مشکل ہوگیا، لاہور میں لیموں400 روپےسے550 روپے، لہسن 300،ادرک 400 روپے،آلو 60 سے 70 اورپیاز60 سے70 روپےکلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سےباتیں کررہی ہیں۔ امرود 200،کیلا150سے200،سیب200 سے400 اورخربوزہ 60 سے 80 روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

سبزی و پھل فروشوں کا کہنا ہےکہ اصل منافع خورسبزی و فروٹ منڈیوں میں موجود ہیں، اگرسبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنی ہےتواس منافع خور مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لانی ہوگی۔
 

مزیدخبریں